وسطی چین کے ٹرانسپورٹیشن کے گڑھ سے امسال 200چین یورپی مال بردار ٹرینوں کی آمد ورفت ہوئی

ہفتہ 19 اگست 2017 17:09

وسطی چین کے ٹرانسپورٹیشن کے گڑھ سے امسال 200چین یورپی مال بردار ٹرینوں ..
ووہان ، چین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) مقامی حکام نے ہفتے کو یہاں بتایا کہ وسطی چین کے شہر ووہان جو کہ ٹرانسپورٹیشن کا گڑھ ہے سے امسال اب تک 200سے زائد چین ۔یورپی مال بردار ٹرینوں کی آمدورفت ہوئی ہے ،ٹرینیں چلانے والی کمپنی ووہان ایشیاء ۔

(جاری ہے)

یورپ لاجسٹکس کے مطابق جمعہ تک چین اور یورپ کے درمیان 100مال بردار ٹرینیں ووہان سے روانہ ہوئیں جب سے 103مال بردار ٹرینیں شہر میں آئیں ،مجموعی طورپر 18000کنٹینر لے جائے گئے جو کہ گذشتہ سال سے 41.5فیصد زائد ہیں ، یہ مال بردار ٹرینیں زیادہ تر جرمنی ، فرانس اور روس جاتی ہیں اور ان روٹس کے ذریعے 28ایشیائی اور یورپی ممالک کے ساٹھ سے زائد شہروں کو آپس میں ملایا جاتا ہے ،برآمد کی جانیوالی اشیاء میں زیادہ تر بجلی کے آلات سکرینیں ، گاڑیوں کے پرزے ، آپٹیکل کیبل ، خصوصی فولاد ، گھریلو استعمال کا بجلی کا سامان ، کیمیکل اور ربڑ کی مصنوعات شامل ہیں ، واپس آنیوالی ٹرینوں کے ذریعے الیویٹر اور گاڑیوں کے پرزے اور عمارتی لکڑی لائی جاتی ہے ، ریفریجرٹر لگے ہوئے کنٹینروں کے ذریعے ان مال بردار گاڑیوں سے بیلارس سے دودھ ، قازقستان سے خوردنی تیل ، پولینڈ اور جرمنی سے بیئر اور فرانس سے وائن بھی منگوائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :