فلوریڈا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ،

ایک پولیس افسر ہلاک دوسرا زخمی

ہفتہ 19 اگست 2017 17:09

فلوریڈا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ،
فلوریڈا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) امریکی ریاست فلوریڈا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس افسر ہلاک اور اس کا ساتھی شدید زخمی ہو گیا ۔امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک بڑے شہر کیسیمی کے پولیس چیف جیف اوڈیل نے بتایا ہے کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس افسر ہلاک اور اس کا ساتھی شدید زخمی ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

فائرنگ اس وقت کی گئی جب پولیس اہلکار کچھ مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کر رہے تھے۔

موقعِ واردات پر موجود بقیہ پولیس اہلکاروں نے حملے میں ملوث ہونے کے شبے میں تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ان کے فرار ہو جانے والے چوتھے ساتھی کی تلاش جاری ہے۔ پولیس چیف نے مبینہ ملزموں کے شناخت نہیں بتائی۔ زخمی پولیس اہلکار کی حالت انتہائی نازک ہے۔ ریاستی گورنر نے اس واقعے پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔