پینے کے پانی کے معیار کی جانچ پڑتال کے لیے موبائل واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹریزکا منصوبہ

ہفتہ 19 اگست 2017 17:06

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2017ء) پنجاب حکومت نے موبائل واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹریز کا دائرہ کار صوبہ بھر میں وسیع کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔

(جاری ہے)

ذمہ دار ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ پنجاب حکومت نے دوردراز دیہی علاقہ جات میں پینے کے پانی کے معیار کی جانچ پڑتال کے لیے جنوبی پنجاب میں موبائل واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹریز کے قیام کا منصوبہ شروع کیا ہے جس کیلئے اربوں روپے کے وسائل مختص کئے گئے ہیں اور مفاد عامہ کے اس بڑے پروگرام کو پورے پنجاب تک پھیلانے کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :