ٹرمپ انتظامیہ نے متعدد پاکستانی ڈاکٹروں کی ویزا درخواستیں مسترد کردیں

ہر سال امریکا میں ہزاروں نئے ڈاکٹروں کی ضرورت ہوتی ہے تاہم اس سال پاکستانیوں کی درخواستیں مسترد کی گئیں

ہفتہ 19 اگست 2017 17:06

ٹرمپ انتظامیہ نے متعدد پاکستانی ڈاکٹروں کی ویزا درخواستیں مسترد کردیں
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2017ء) اس سال ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے امریکا میں کام کرنے کے لیے متعدد پاکستانی ڈاکٹروں کی ویزا درخواستوں کو مسترد کیا گیا ہے ۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں مقیم ایک پاکستانی ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ امریکا میں کام کرنے کے لیے جے ۔

(جاری ہے)

ون ویزا کی درخواست دینا ہوتی ہے ، اور اس وقت امریکا میں کام کرنیو الے ڈاکٹروں میں سے دو تہائی کا تعلق بیرون ممالک سے ہے ۔

اس کا مطلب ہے کہ ہر سال امریکا میں ہزاروں نئے ڈاکٹروں کی ضرورت ہوتی ہے ۔ تاہم اس سال پاکستان سے ویزا کی درخواستیں دینے والے متعدد ڈاکٹروں کی درخواستیں مسترد کی گئی ہیں ۔سال 2015 تک 12ہزار سے زائد پاکستانی ڈاکٹرز مختلف امریکی اسپتالوں میں اپنے فرائض انجام دے رہے تھے ۔

متعلقہ عنوان :