سول ہسپتال کراچی کا نام ڈاکٹررتھ فاؤ سول ہسپتال رکھنے کا اعلان

ہفتہ 19 اگست 2017 16:56

سول ہسپتال کراچی کا نام ڈاکٹررتھ فاؤ سول ہسپتال رکھنے کا اعلان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2017ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان میں جذام کے خاتمے کے لیے شب و روز محنت کرنے والی ڈاکٹررتھ فاؤ کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کراچی کے سول اسپتال کو ان کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق حکومت سندھ نے سول اسپتال کراچی کا نام ڈاکٹررتھ فاؤ سول اسپتال رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چیف سیکرٹری سندھ کو اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کرنے کے احکامات دیئے ہیں ۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ڈاکٹررتھ فاؤ سندھ اور پاکستان کا فخر تھیں ۔

متعلقہ عنوان :