Live Updates

عمران خان کا وادی مہ نور ایک سال میں کھولنے کا اعلان

ہفتہ 19 اگست 2017 16:52

عمران خان کا وادی مہ نور ایک سال میں کھولنے کا اعلان
مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے ضلع مانسہرہ کی 13ہزار فٹ بلندخوبصورت وادی مہ نور کو ایک سال کے اندر سیاحوں کیلئے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان اپنے تین روزہ نجی دورہ شوگران کے آخری روز ہیلی کاپٹر کے ذریعی13ہزار فٹ بلند وادی مہ نور پہنچے تو علاقے کے عوام نے ان کا پر جوش خیرمقدم کیا۔اس موقع پر انہوں نے عوام کو بتایا کہ ہزارہ ڈویژن کے دیگر سیاحتی مقامات کی طرح وادی مہ نور کو بھی اگلے سال مئی تک سیاحت کیلئے کھول دیا جائے گا اوریہاں تک سیاحوں کی رسائی کے لئے جلد روڈ کی تعمیر شروع کر دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ یہاں کے نوجوانوں کو یہیں پر روزگار ملے گا اور علاقے میں خوشحالی آئے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :