Live Updates

ایاز صادق کے جسٹس کھوسہ کیخلاف ریفرنس سے بدنیتی صاف جھلکتی ہے،عمران خان

ریفرنس سے عیاں ہوگیا کہ ایازصادق نواز شریف کی کرپشن بچارہے ہیں،ایازصادق کے پاس تحقیقات کی صلاحیت نہیں تومیرے اور جہانگیر ترین کیخلاف بھی الیکشن کمیشن کو کیسے ریفرنسز بھجوائے؟چیئرمین پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا پر ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 19 اگست 2017 16:40

ایاز صادق کے جسٹس کھوسہ کیخلاف ریفرنس سے بدنیتی صاف جھلکتی ہے،عمران ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 اگست 2017ء ) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ایاز صادق کے جسٹس کھوسہ کیخلاف ریفرنس سے بدنیتی صاف جھلکتی ہے،ریفرنس سے عیاں ہوگیا کہ ایازصادق نواز شریف کی کرپشن بچارہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ایاز صادق کے ریفرنس سے بدنیتی صاف جھلکتی ہے۔

(جاری ہے)

ایاز صادق کا یہ کہنا کہ ان کا دفترتحقیقاتی ادارہ نہیں کئی سوال جنم دیتا ہے۔ عمران خان نے کہاکہ ایازصادق نے میرے اور جہانگیر ترین کیخلاف الیکشن کمیشن ریفرنسز کیسے بھجوائے؟ ایاز صادق کے پاس تحقیقات کی صلاحیت نہیں تو نواز شریف کیخلاف ریفرنس کیسے مسترد کیا۔ انہوں نے کہاکہ ن لیگ کرپشن بچانے کیلیے ہر حد تک جانے پر آمادہ دکھائی دیتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایاز صادق نے جانبداری دکھائی ہے تاہم وہ عہدے پر رہنے کیلئے اہل نہیں رہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات