دبئی میں 20 سال سے زائدعرصے سے استعمال ہونے والے ٹرکوں کی نگرانی کی جائے گی

Sadia Abbas سعدیہ عباس ہفتہ 19 اگست 2017 16:39

دبئی میں 20 سال سے زائدعرصے سے استعمال ہونے والے ٹرکوں کی نگرانی کی جائے ..
دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اگست2017ء) روڈز اور ٹرانسمیشن اتھارٹی (آر ٹی اے)ایسے تمام ٹرک جو کہ 20 سال سے زائد عرصے سے استعمال میں ہیں انکی سمارٹ نگرانی کے مراکز قائم کررہی ہے۔

(جاری ہے)

یہ قدم گاڑیوں کی حفاظت کے نظام کے لازمی عمل کا ابتدائی مرحلہ ہے.اس نئی منصوبہ بندی کے تحت ٹرکوں میں مانیٹرنگ کے آلات نصب کیے جارہے ہیں تاکہ ٹرکوں کی باقاعدہ نگرانی کا عمل شروع ہو سکے۔اس کے علاوہ ان آلات سے یہ بھی فائدہ ہو گا کہ اگر کوئی بھی ٹرک ڈروئیور کسی غیر قانونی کاروائی میں ملوث پایا جائے گا تو اسکی اطلاع فورا دبئی پولیس کو ہو جائے گی اور پھر وہ ڈروائیور کو سزا دی سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :