پنجاب حکومت نے25ارب روپے کے بانڈزجاری کرنے کی اجازت مانگ لی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 19 اگست 2017 16:31

پنجاب حکومت نے25ارب روپے کے بانڈزجاری کرنے کی اجازت مانگ لی
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اگست۔2017ء) عام انتخابات سے پہلے پنجاب میں مسلم لیگ نون کی صوبائی حکومت نے جاری منصوبہ جات کو مکمل کرنے کے لیے وفاق سے بانڈزجاری کرنے کی اجازت مانگ لی ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب کی وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے پہلے مرحلے پر 25 ارب روپے کے بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی شرح سود اور دیگر خدوخال کا تعین کیا جا رہا ہے، محکمہ خزانہ نے اس حوالے سے ہوم ورک مکمل کر لیا ہے۔حکومت پنجاب نے وفاق کو لکھا ہے کہ اسٹیٹ بینک سے اس کے اجراءکی منطوری لے کر دی جائے، حکومت پنجاب اس بانڈ سکیم سے زرمبادلہ کمانا چاہتی ہے۔

متعلقہ عنوان :