سینیٹر پرویز رشید نے سوشل میڈیا پر اپنے نام سے منسوب اکائونٹ جعلی قرار دیدیا

ٹوئیٹر اور فیس بک اکائونٹ استعمال نہیں کرتا، جس نے بھی میرے نام سے جعلی اکائونٹ بنائے برائے مہربانی بند کر دیں سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کا بیان

ہفتہ 19 اگست 2017 16:47

سینیٹر پرویز رشید نے سوشل میڈیا پر اپنے نام سے منسوب اکائونٹ جعلی قرار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے سوشل میڈیا پر اپنے نام سے منسوب اکائونٹ جعلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ٹوئیٹر اور فیس بک اکائونٹ استعمال نہیں کرتا، جس نے بھی میرے نام سے جعلی اکائونٹ بنائے برائے مہربانی بند کر دیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹر پرویز رشید نے سوشل میڈیا پر اپنے نام سے منسوب اکائونٹ جعلی قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ٹوئیٹر اور فیس بک اکائونٹ استعمال نہیں کرتا، جس نے بھی میرے نام سے جعلی اکائونٹ بنائے برائے مہربانی بند کر دیں۔