افغان ڈپٹی وزیر خارجہ اور تہمینہ جنجوعہ کے درمیان ملاقا ت،

دہشت گردی سے چھٹکا رہ حاصل کرنے کے تعاون پر اتفاق تہمینہ جنجوعہکا فریقین کے درمیان معاشی تعلقات ،تجارت اور راوبط بڑھانے پر زور ، دونوں ممالک کے عوام مستفید ہو سکیں

ہفتہ 19 اگست 2017 16:47

افغان ڈپٹی وزیر خارجہ اور تہمینہ جنجوعہ کے درمیان ملاقا ت،
اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) پاکستان اور افغانستان نے دہشت گردی کو مشترکہ چیلنج تسلیم کرتے ہوئے اس لعنت سے چھٹکا رہ حاصل کرنے کے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیاہے، یہ اتفاق افغانستان کے ڈپٹی وزیر خارجہ ناصر اندیشہ اور سیکر ٹر ی خارجہ تہمینہ جنجوعہ کے درمیان ملاقا ت میں کیا گیا،سیکر ٹر ی خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان معاشی تعلقات ،تجارت اور راوبط کو بڑھانے پر زور دیا تاکہ دونوں ممالک کے عوام مستفید ہو سکیں۔

ہفتہ کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق افغانستان کے ڈپٹی وزیر خارجہ ناصر اندیشا جو پاکستان کے دورے پر ہیںانہوں نے سیکر ٹر ی خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات کی۔ملاقات میں میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبو ط بنانے اور افغانستان کے استحکام اور پائیدار امن کے حوالے سے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

سیکر ٹر ی خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات ،تجارت اور راوبط کو بڑھانے پر زور دیا تاکہ دونوں ممالک کے عوام مستفید ہو سکیں۔اس حوالے سے انہوں نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان انفرا سٹرکچر اور توانائی کے منصوبوںکے حوالے کوششیں بڑھانے پر بھی زور دیا۔ اس موقع پر سیکر ٹر ی خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور افغانستان کے ڈپٹی وزیر خارجہ ناصر اندیشانے دہشت گردی کو دونوں ممالک اور ان کے عوام کے لئے مشترکہ چیلنج تسلیم کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی کی کوششوں کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا تاکہ اس لعنت سے دونوں ممالک چھٹکارہ حاصل کر سکیں۔

افغانستان کے ڈپٹی وزیر خارجہ ناصر اندیشہ ا فغانستان کی آ زادی کے حوالے سے تقریبات اور ڈپلومیٹک انکلیو میں افغانستان کے نئے سفارتخانہ کے سنگ بنیاد کے سلسلے میں پاکستان کے دورے پر آ ئے ہیں۔گزشتہ ہفتہ سیکر ٹر ی خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے افغانستان کا دورہ کیاتھاتاکہ افغان قیادت سے ملاقات کرکے دو طرفہ تعلقات مضبو ط بنائے جاسکیں۔