چوہدری نثار کل پنجاب ہائوس میں اہم پریس کانفرنس کریں گے

ہفتہ 19 اگست 2017 16:47

چوہدری نثار کل پنجاب ہائوس میں اہم پریس کانفرنس کریں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کل اتوار کو پنجاب ہائوس اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس کریں گے،جس میں وہ اہم اعلان کریں گے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے ترجمان محمد اسلم شاہد کے مطابق چوہدری نثار پنجاب ہائوس اسلام آباد میں شام 5بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری نثار علی خان سابق وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید کی جانب سے وزارت داخلہ کے حوالے سے دیئے گئے بیان کے حوالے سے میڈیا کو آگاہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما چوہدری نثار علی خان پارٹی قیادت سے اختلافات اور پارٹی میں دھڑے بندی کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر بھی بات کریں گے۔