سوشل میڈیا پر ایک سہمی ہوئی بچی کی ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا صارفین نے بچی کے والدین کو آڑے ہاتھوں لے لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 19 اگست 2017 16:21

سوشل میڈیا پر ایک سہمی ہوئی بچی کی ویڈیو وائرل
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 اگست 2017ء) : سوشل میڈیا پر حال ہی میں ایک روتی ہوئی بچی کی ویڈیو وائرل ہوئی جس پر صارفین شدید غم و غصے میں دکھائی دے رہے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اس ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ایک بچی مبینہ طور پر اپنی والدہ کے پاس بیٹھ کر ریاضی کی گنتی پڑھ رہی ہے لیکن ساتھ ساتھ اپنی والدہ کے خوف سے زار و قطار رو بھی رہی ہے۔

جبکہ اس کی والدہ اسے مسلسل گنتی سُنانے کو کہہ رہی ہے۔ ویڈیو میں معصوم بچی اپنی والدہ سے روتے ہوئے التجا کر رہی ہے کہ پیار سے بات کریں لیکن گنتی بھُول جانے پر اس کی والدہ نے ایک تھپڑ رسید کر دیا جس کے بعد معصوم بچی نے روتے ہوئے اور اپنے دانت بھینچتے ہوئے ایک سے پانچ تک گنتی سُنا ڈالی۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر تو مقبولیت حاصل ہوئی لیکن سوشل میڈیا صارفین نےبچوں پر تشدد کی بد ترین مثال کی اس ویڈیو کو دیکھتے ہی غم و غصے کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

وائرل ویڈیو میں بلکتی ہوئی معصوم بچی اور اس کی حالت پر سوشل میڈیا صارفین نے اس کے والدین کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔ ماہر نفسیات نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کم سن بچوں سے اس طرح کا سلوک قابل مذمت ہے ۔ اس طرح کے والدین کو ٹریننگ کی ضرورت ہے کیونکہ والدین کے ایسے سلوک سے بچوں کی ذہنی صحت پر بُرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر وائرل اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :