نیسلے پاکستان کی زرعی پیداوار کو بہتر بنانے کیلئے پانی کے مؤثر انتظام کی تکنیک کیلئے نیشنل ایگریکلچر ریسرچ کونسل سے پارٹنر شپ

ہفتہ 19 اگست 2017 16:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2017ء) نیسلے پاکستان نے زرعی پیداوار کو بہتر بنانے کے لئے پانی کے مؤثر انتظام کی تکنیک کے لئے نیشنل ایگریکلچر ریسرچ کونسل سے پارٹنر شپ کر لی ۔ نیسلے کا یہ اقدام نیسلے 2030کے عزم کا حصہ ہے ، جس کے تحت آئندہ نسلوں کے لئے دوبارہ استعمال ہونے والے وسائل کے دوبارہ استعمال کو یقینی بناتے ہوئے اپنے آپریشن کے اثرات کو صفر کی سطح پر لانا ہے۔

زراعت کے شعبے کے لئے پانی سب سے بڑی ضرورت اور ناکافی ہے لہٰذا اس شعبے میں پانی کے استعمال کی مجموعی کارکردگی کو بڑھانے پر توجہ دینا ضروری ہے۔․اس پارٹنر شپ کے ذریعے نیسلے پاکستان کوئی ایسی سائٹ قائم کرے گا جس میں بہترین طریقوں کا مظاہرہ کرکے پانی کے کم سے کم استعمال کے ساتھ فصل کی پیداوار میں اضافہ ہو، اس سے NARCکی تکنیکی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

یہ سائٹ کسانوں کی معلومات کے ایک مرکز کے طور پر کام کرے گی جو سائنسی طور پر ثابت آب پاشی کے انتظام بمعہ شمسی پمپس، ڈرپ سسٹم اور 6 ایکڑ پر کھڑی فصل کی ترسیل کے لائن نیٹ ورک کی تنصیب کے طور پر کام کرے گی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئر پرسنNARC ڈاکٹر یوسف ظفر نے کہاکہ نیسلے پاکستان کے ساتھ ہماری شراکت داری پاکستان کو درپیش پانی کے چیلنج کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

زراعت میں پانی کا غیر مؤثر طریقے سے استعمال بڑے پیمانے پر ہوتا ہے اور امید ہے کہ یہ تعاون پائیدار زراعت کے فروغ کے لئے ایک علمی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔جدید ترین طریقوں جیسے کے ڈرپ اریگیشن سسٹم، فرائو بیڈ اور اسپرنکل سسٹم سے نظام کو بہتر بنانے اور پانی کے قیمتی وسائل کو بچایا جاسکتا ہے اورپانی کو مؤثر طریقے سے فارمز پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ہم اپنے تعاون کے ذریعے کسانوں کو بتاسکتے ہیں کہ وہ کس طرح پائیدار زراعت کے ذریعے پیداوار حاصل کریں اورپیداوار بڑھائیں۔نیسلے پاکستان کے کارپوریٹ امور کے سربراہ وقار احمد نے کہا کہ پانی مشترکہ وسائل میں سے ایک ہے اور اس کو بچانے کا طریقہ یہ ہے کہ کثیر اسٹیک ہولڈرز کے باہمی تعاون کے نقطہٴ نظر کو اپنایا جائے۔ پانی کے تحفظ کے ہمارے عزم کے ایک حصے کے طور پر ہم اپنے کاموں میں پانی کی بہتر کارکردگی کو حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

پاکستان بنیادی طور پر ایک زرعی ملک ہے۔اس وجہ سے پانی کے استعمال کو بہتر بنانے کی زیادہ ضرورت ہے۔ NARC کے ساتھ ہماری پارٹنر شپ اس ہدف کے حصول اور معاشرے کو تعلیم دینے کے لئے اہمیت رکھتی ہے،تا کہ پانی کو خاص طور پر زراعت میں مؤثر طریقے پر استعمال کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :