پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی کراچی آمد،

پاکستانی مدرٹریسیا ڈاکٹررتھ فائو کی آخری رسومات میں شرکت کی

ہفتہ 19 اگست 2017 16:37

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی کراچی آمد،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2017ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ ہفتہ کو کراچی پہنچے، جہاں انہوں نے گوراقبرستان میں پاکستانی مدرٹریسیا ڈاکٹررتھ فائو کی آخری رسومات میں شرکت کی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ڈاکٹر رتھ فائوکی تدفین کی تقریب میں شرکت کے لئے ہفتہ کوکراچی پہنچے۔

(جاری ہے)

آرمی چیف کی گورا قبرستان آمد کے پیش نظر شاہراہ فیصل کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا تھا جبکہ ڈیفنس کی جانب سے آنے والے ٹریفک کو بھی کالا پل سے قبل ہی روک دیا گیا ۔

اس موقع پر گورا قبرستان کے اطراف کو پاک فوج کے خصوصی دستے نے گھیرے میں لے لیا جبکہ پولیس اور رینجرز کی بھارتی نفری بھی گورا قبرستان کے اطراف موجود تھی جبکہ ہیلی کاپٹر کے زریعے قبرستان کی فضائی نگرانی بھی کی گئی۔واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ڈاکٹر رتھ فائو کو انسانیت کی سفیر قرار دیا تھا ۔