وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی ہدایت پر ڈینگی پر قابو پانے کیلئے ٹیم خیبر پختونخوا روانہ

ہفتہ 19 اگست 2017 16:37

وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی ہدایت پر ڈینگی پر قابو پانے کیلئے ٹیم خیبر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ڈینگی پر قابو پانے کے لئے ٹیم لاہور سے خیبر پختونخوا روانہ ہوگئی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے اقدام کو خوش آئند قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں ڈینگی بے قابو ہو گیا ، کے پی کے کے میں عوامی نمائندہ کی اپیل پر وزیراعلی پنجاب نے خصوصی ٹیم خیبرپختونخوا بھجوا دی ہے جوکہ وائرس کے خاتمے میں کردار ادا کرے گی۔پنجاب سے خیبرپختونخوا جانے والی ٹیم تہکال میں کیمپ لگائے گی۔