لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرماکی تعطیلات کے 8 ویں ہفتے کے دوران مقدمات کی سماعت کیلئے ترمیمی ججز روسٹر جاری

پرنسپل سیٹ پرچارڈویژن اور 11سنگل بنچز،بہاولپور بنچ میں 2،ملتان بنچ میں چار اور روالپنڈی بنچ میں دو ججز مقدمات کی سماعت کرینگے

ہفتہ 19 اگست 2017 16:36

لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرماکی تعطیلات کے 8 ویں ہفتے کے دوران مقدمات ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2017ء) لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرماکی تعطیلات کے 8 ویں ہفتے کے دوران مقدمات کی سماعت کے لئے ترمیمی ججز روسٹر جاری کر دیا گیا ،پرنسپل سیٹ پرچارڈویژن اور 11سنگل بنچز،بہاولپور بنچ میں 2،ملتان بنچ میں چار اور روالپنڈی بنچ میں دو ججز مقدمات کی سماعت کریں گے۔بتایا گیا ہے کہ ہائیکورٹ میں کیسزکی سماعت کے لئے پرنسپل سیٹ پر 21 اگست سے مقدمات کی سماعت کیلئے بنچز تشکیل دئیے گئے ہیں ،جن کے مطابق ڈویژن بنچ نمبرایک میں چیف جسٹس سید منصورعلی شاہ اورجسٹس حبیب اللہ عامر تمام نوعیت کے کیسزکی سماعت کریں گے،ڈویژن بنچ نمبردومیں جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس اسجد جاوید گورال فوجداری مقدمات کی سماعت کریں گے۔

بنچ تین میں جسٹس شاہد وحید اور جسٹس جواد حسن دیوانی مقدمات کی سماعت کریں گے۔

(جاری ہے)

ڈویژن بنچز چار میں شامل جسٹس مس عالیہ نیلم اور جسٹس عبدالستار فوجداری مقدمات کی سماعت کریں گے ، ڈویژن بنچز میں شامل تمام ججزسنگل بنچ کی حیثیت سیکیسزکی سماعت کریں گے۔سنگل بنچ میں جسٹس مامون رشید شیخ ،جسٹس سید کاظم رضا شمسی اور جسٹس عبدالسمیع خان بھی شامل ہیں،بہاولپور بنچ میں 21 اگست سے جسٹس محمد طارق عباسی اور جسٹس شاہد مبین کیسز کی سماعت کریں گے،ملتان بنچ میں جسٹس علی باقر نجفی ، جسٹس چوہدری مشتاق احمد ،جسٹس چوہدری محمد اقبال اور جسٹس مدثر خالد عباسی کیسز کی سماعت کریں گے،روالپنڈی بنچ میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس عباد الرحمان لودھی مقدمات کی سماعت کریں گے۔