وفاقی حکومت قبائلی علاقوں میں بجلی کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے ایک ارب روپے سے زائد رقم خرچ کر رہی ہے

ہفتہ 19 اگست 2017 16:36

وفاقی حکومت قبائلی علاقوں میں بجلی کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنانے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2017ء) وفاقی حکومت قبائلی علاقوں میں بجلی کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے ایک ارب روپے سے زائد رقم خرچ کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

فاٹا سیکریٹریٹ کے حکام کے مطابق وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات کی 7 ایجنسیوں میں پرانی ترسیلی لائنیں اور ٹرانسفارمرز تبدیل کئے جا رہے ہیں جبکہ آپریشن سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کے نئے پول اور تاریں بھی نصب کی جا رہی ہیں۔ حکام کے مطابق ایک ارب روپے سے زائد رقم کے اس فنڈ سے نئی ترسیلی مین لائنوں اور ٹرانسفارمرز کی تنصیب سے ماربل سٹی مہمند کی پیداوار میں بھی اضافہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :