وفاقی حکومت نے فاٹا میں فنی تربیت فراہم کرنے والے 16 اداروں کی تزئین و آرائش کروادی

ہفتہ 19 اگست 2017 16:29

وفاقی حکومت نے فاٹا میں فنی تربیت فراہم کرنے والے 16 اداروں کی تزئین ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2017ء) وفاقی حکومت نے فاٹا میں فنی تربیت فراہم کرنے والے 16 اداروں کی تزئین و آرائش کروادی ہے تاکہ قبائلی نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں فنی تربیت دی جا سکے۔

(جاری ہے)

فاٹا کے ترقیاتی ادارہ کے حکام کے مطابق خیبر پختونخوا کے فنی تربیت کے مختلف مراکز میں بھی قبائلی نوجوانوں کیلئے مختصر دورانیے کے کورس شروع کئے جا رہے ہیں۔ فاٹا کے فنی تربیت کے مراکز سمیت دیگر اداروں میںاب تک تقریباً 50 ہزار نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں فنی تربیت دی جا چکی ہے جبکہ 20 ہزار سے زائد تربیت یافتہ نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کیلئے آسان قرضے فراہم کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :