مشن جی ٹی روڈ میں نواز شریف کے صدقے کے لیے لایا گیا اونٹ کرائے کا نکلا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 19 اگست 2017 16:07

مشن جی ٹی روڈ میں نواز شریف کے صدقے کے لیے لایا گیا اونٹ کرائے کا نکلا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 اگست 2017ء) : مسلم لیگ ن نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ اسلام آباد سے لاہور تک براستہ جی ٹی روڈ ایک احتجاجی ریلی نکالی ۔ اس ریلی نے جی ٹی روڈ پر جگہ جگہ قیام کیا اور ان قیام گاہوں پر نواز شریف اور ان کی ریلی کے پُر جوش استقبال کے ساتھ ساتھ نواز شریف کے صدقے کے لیے بکرے بھی تیار کیے گئے ۔

(جاری ہے)

البتہ گجرات میں ن لیگی کارکن اورنگزیب بٹ نے قیادت اور نواز شریف کی نظر میں اپنا مقام بنانے اور اپنی واہ واہ کروانے کے لیے دو روز قبل ہی صدقے کا اونٹ لا کر کھڑا کر دیا جس پر ''ہم سب نواز ہیں'' تحریر تھا۔

تاہم اس صدقے کے اونٹ سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ یہ یہ اُونٹ کرائے پر لایا گیا تھا۔ نواز شریف تو گُجرات سے گُزر گئے لیکن اُونٹ قربان نہ ہوا۔ اورنگزیب بٹ نے اپنے نمبر ٹانکنے کے بعد نواز شریف کے صدقے کے لیے لایا گیا یہ اُونٹ اس کے مالک بشیر کو واپس کر دیا اور دو دن کا کرایہ بھی ادا نہیں کیا۔ دس ہزار کرایہ وصول کرنے کے لیے کئی دن اورنگزیب بٹ کے ڈیرے کے چکر کاٹتا رہا لیکن اسے دھکے اور دھمکیوں کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا۔اُونٹ مالک نے مطالبہ کیا ہے کہ اس کا کرایہ مسلم لیگ ن کی قیادت سے وصول کروایا جائے۔

متعلقہ عنوان :