ہم سینیٹربنتے نہیں ہیں بلکہ ہم سینیٹرز بنواتے ہیں،رہنماء پیپلز پارٹی ڈاکٹرعاصم کا ڈائیلاگ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 19 اگست 2017 15:56

ہم سینیٹربنتے نہیں ہیں بلکہ ہم سینیٹرز بنواتے ہیں،رہنماء پیپلز پارٹی ..
کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 اگست 2017ء ) : پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر عاصم حسین کے فلمی ڈائیلاگ پر صحافی ان کا منہ تکتے رہ گئے،ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ ہم سینیٹر بنتے نہیں ہیں بلکہ ہم سینیٹرز بنواتے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق مشیر پٹرولیم اور پیپلزپارٹی کے رہنماء ڈاکٹر عاصم نے آج یہاں میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے ایسا فلمی ڈائیلاگ بول دیا کہ وہاں پرموجود لوگ حیرانگی سے ان کی جانب دیکھنے لگ گئے۔ ایک صحافی نے ڈاکٹر عاصم حسین سے سوال پوچھا کہ سنا ہے آپ سینیٹر بننے والے ہیں؟ جس پر رہنماء پیپلزپارٹی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم سینیٹر بنتے نہیں ہیں بلکہ ہم سینیٹرز بنواتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :