شارجہ کے ایک مقامی ہوٹل میں

پاک سر زمین پارٹی متحدہ عرب امارات کی جانب سے سجایا گیا جشن آزادی کے حوالے سبز اور سیفد رنگوں سے رنگا شاندار *جشن آزادی ایونٹ*

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 19 اگست 2017 15:46

شارجہ کے ایک مقامی ہوٹل میں
شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اگست2017ء) اس تقریب میں پاک سر زمین پارٹی کے کارکن، یو اے ای کی تمام ریاستوں سے بڑی تعداد میں شریک ہوئےاور جشن آزادی کو منایا گیا قومی ترانوں ، نعموں کے ساتھ پورے جوش اور جذبے سے ۔

۔۔۔جس کو تقریب میں موجود خواتین اور بچوں نے خوب انجوائے کیا۔۔۔
مختلف مقررین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عہد کیا کہ وطن عزیز پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنانے کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے اور ملک کی ترقی ، خوشحالی ، سر بلندی اور سالمیت کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)


اس موقع پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاک سر زمین پارٹی یو اے ای کے صدر محمد عاطف خان نے پارٹی سر براہ سید مصطفی کمال اور انیس قائمخانی کی جانب سے اہل وطن کو جشن آزادی کی مبارک باد پیش کی۔

اور کہا کے تمام صوبوں اور سیاسی پارٹیوں کو مل کر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنا ہو گا۔۔۔۔.
جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی شمشاد علی صدیقی کے ہمراہ عمادصدیقی،ڈاکٹر اکرم چوہدری،حسیب احسن،اسد قائمخانی،علی ناصر و دیگر اہم شخصیات نے خاص طور پر شرکت کی۔۔