شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں کوقومی اداروں کے خلاف بیان بازی سے روک دیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 19 اگست 2017 15:33

شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں کوقومی اداروں کے خلاف بیان بازی سے روک ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 اگست 2017ء ) : وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پارٹی رہنماؤں کوقومی اداروں کے خلاف بیان بازی سے روک دیا،انہوں نے کہاکہ ن لیگ کے رہنماء قومی اداروں کیخلاف بیان بازی سے گریزکریں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی سپریم کورٹ میں نااہلی کے بعد عدلیہ سمیت قومی اداروں کیخلاف تنقیدی بیان بازی کاسلسلہ جاری تھا۔ جس پرشہبازشریف نے نوٹس لیتے ہوئے کہاکہ اکستان اداروں کے درمیان تصادم کامتحمل نہیں ہوسکتا۔قومی اداروں کے منافی خیال آرائی سے گریز کیاجائے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ ایسی بیان بازی نہ کی جائے جس سے اداروں کے احترام پرآنچ آنے کاخدشہ ہو۔

متعلقہ عنوان :