کارسرکار میں مداخلت ‘ضلع ناظم ہری پور سمیت دیگر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج

ہفتہ 19 اگست 2017 16:06

تربیلا غازی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) کارسرکار میں مداخلت کا الزام، غازی پولیس نے ضلع ناظم ہری پور سمیت دیگر نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی۔ڈائریکٹر سی اینڈ پی تربیلا ڈیم کی درخواست پر پولیس نے ایف آئی آر درج کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق غازی پولیس نے ڈائر یکٹر سی اینڈ پی تربیلا ڈیم جرار حسین خاص خیلی کی درخواست پر ضلع ناظم ہری پور عادل اسلام و دیگر نامعلوم افراد کے خلاف کارسرکار میں مداخلت کی دفعات 186/189/34کے تحت ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

درخواست میں ڈائریکٹر سی اینڈ پی نے موقف دیا کہ غازی بازار میں ناجائز تجاوزات کے آپریشن کے دوران پٹواری تربیلاڈیم نے رپورٹ دی کہ آپریشن کے دوران ضلع ناظم عادل اسلام نامعلوم افراد کے ساتھ آئے اورجاری تجاوزات کے خلاف آپریشن میں مداخلت شروع کر دی اور اس دوران سرکاری ریکارڈ بھی چھینے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

اور اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔

لہذا ضلع ناظم کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔ جس پر غازی پولیس نے ضلع ناظم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ جبکہ تربیلا ڈیم کے پٹواری اپنی جانب سے جو درخواست دی گئی ہے اُس میں ضلع ناظم عادل اسلام کے ساتھ ساتھ دو افراد کو نا موں کے ساتھ نامزد کیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ اُن دو افراد کے ناموں کو بھی تفتیش کے دوران ایف آئی آر میں شامل کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :