قومی اسمبلی ترجمان سپیکر کے ریفرنس دائر کرنے کے حوالے سے لاعلم

سپیکر قومی اسمبلی لاہور میں ہیں ‘ ریفرنس کے دائر ہونے یا نہ ہونے کا علم نہیں ہے، ترجمان قومی اسمبلی

ہفتہ 19 اگست 2017 16:06

قومی اسمبلی ترجمان سپیکر کے ریفرنس دائر کرنے کے حوالے سے لاعلم
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) قومی اسمبلی کے ترجمان سپیکر کے ریفرنس دائر کرنے کے حوالے سے لاعلم ‘ ترجمان کے مطابق رابطے کی کوشش کی جا رہی ہے ‘ سپیکر قومی اسمبلی لاہور میں ہیں ‘ ریفرنس کے دائر ہونے یا نہ ہونے کا علم نہیں ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ترجمان قومی اسمبلی سپیکر ایاز صادق کی جانب سے جسٹس آصف سعید کھوسہ کے خلاف ریفرنس سے لاعلم نکلے۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق سپیکر ایاز صادق لاہور میں موجود ہیں۔ رابطے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ریفرنس کے دائر ہونے ن ہونے سے متعلق علم نہیں۔