سکردو میں3روزہ جیپ ریلی اور ثقافتی میلہ شروع ہو گیا

ریلیکیلئی35کلو میٹر طویل ٹریک تیار، اسینڈ ڈیوس، ماونٹین کراس اور ریور بنک کے باعث ڈرائیورزکیلئے منفرد ہونے کے ساتھ دلچسپ ٹریک بھی شامل

ہفتہ 19 اگست 2017 16:01

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) سکردو میں دنیا کے بلند ترین سرد صحرا میں تین روزہ جیپ ریلی اور ثقافتی میلہ شروع ہوگیا ہے۔ پہلے مرحلے میں جیپ ریلی اور موٹر سائیکل ریلی کے کوالیفائنگ راونڈ ہیں ۔اسکردو میں 7 ہزار400 فٹ کی بلندی پر واقع سرد صحرا میں جیپ ریلی کا آغاز ہوگیا ہے ۔ ریلی کے لیے 35 کلو میٹر طویل ٹریک تیار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس میں اسینڈ ڈیوس، ماونٹین کراس اور ریور بنک کے باعث ڈرائیورز کے لیے منفرد ہونے کے ساتھ دلچسپ ٹریک بھی ہے۔پہلے مرحلے میں جیب ریلی اور موٹر سائیکل ریلی کے کوالیفائنگ راونڈ ہورہے ہیں ۔سیاحوں کے لیے عارضی خیمہ بستی بسا دی گئی ہے ۔ دریائے سندھ میں جانور کی کھالوں سے بنی کشتیوں کی دوڑ اور پولو کے مقابلے بھی ہوں گے ۔جیپ ریلی کے لیے 35کلومیٹر طویل کچا جیپ ٹریک تیار کیا گیا جہاں مقابلے میں شرکت کے لیے ملک بھر سے نامور ڈرائیور پہنچ گئے ہیں ۔اس موقع پر ثقافتی میلہ بھی سجایا گیا ہے، جہاں مقامی موسیقی اور علاقائی رقص لوگوں کو لبھا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :