پیپلزپارٹی ہی ملک کو بحرانوں سے نکالے گی ، مہرین انو ر راجہ

ہفتہ 19 اگست 2017 15:43

پیپلزپارٹی ہی ملک کو بحرانوں سے نکالے گی ، مہرین انو ر راجہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2017ء) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انو ر راجہ نے کہا ہے کہ ن لیگ نے اقتدار حاصل کرنے کے بعد دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطہ منقطع کردیا ، آئینی ترامیم سمیت اہم امور نظر انداز کردئیے ، ہم نے ن لیگ کے رہنمائوں کئی بار کہا کہ دوسری جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں لیکن ن لیگ کے قائدین نے ہماری نہ سنی، اور پھر ہر طرف گونواز گوکی تحریک چل پڑی جس کے فوری بعد ہی ن لیگ والے پریشان ہوگئے اور دوسری سیاسی جماعتوں سے مدد مانگتے رہے لیکن اب بہت دیر ہوچکی تھی ، انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی ہی ملک کو بحرانوں سے نکالے گی ، عوام پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں اور انہیں علم ہے کہ پیپلزپارٹی ہی ملک کے مسائل حل کرے گی،ماضی میں بھی پیپلزپارٹی نے عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے ہیں ۔