مرنے کے بعد لال جوڑے میں پاکستان میں ہی دفن کیا جائے،

ڈاکٹر رتھ فائو کی آخری وصیت سامنے آ گئی

ہفتہ 19 اگست 2017 15:27

مرنے کے بعد لال جوڑے میں پاکستان میں ہی دفن کیا جائے،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2017ء) جزام کے خاتمے کیلئے خدمات انجام دینے والی پاکستان کی مدر ٹریسا ڈاکٹر رتھ فائوکی آخری وصیت منظر عام پر آ گئیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر رتھ فائونے اپنی زندگی میں وصیت کی تھی کہ شدید بیماری کی صورت میں ان کو علاج معالجے کیلئے وینٹی لیٹر پر منتقل نہ کیا جائے اور مرنے کے بعد جسد خاکی ہسپتال لایا جائے،ڈاکٹر رتھ کی وصیت کے مطابق انہیں لال جوڑے میں پاکستان میں ہی دفن کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :