مسلم لیگ ن شہداء کی اصل وارث ہے ‘غازی کشمیرسردارفتح محمدخان کریلوی ،راجہ حیدرخان اوران کے ساتھیوںنے تحریک آزادی کشمیرکے لیے کلیدی کرداراداکیا ہے

مسلم لیگ (ن) آزادکشمیرحلقہ نکیال کے صدرسردارمنیرحسین خان کی بات چیت

ہفتہ 19 اگست 2017 15:23

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) مسلم لیگ (ن) آزادکشمیرحلقہ نکیال کے صدرسردارمنیرحسین خان نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن شہداء کی اصل وارث ہے غازی کشمیرسردارفتح محمدخان کریلوی ،راجہ حیدرخان اوران کے ساتھیوںنے تحریک آزادی کشمیرکے لیے کلیدی کرداراداکیامسلم لیگ ایک تحریک کا نام ہے مسلم لیگ کی سربراہی میںبانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح نے مملکت خدادادپاکستان کی شکل میںایک اسلامی ملک بناکرہمیں تحفے میںدیاشہداء لنجوٹ کے نام پربننے والی سڑک کی ری کنڈیشنگ کے کام کی شروعات دراصل شہداء لنجوٹ کوخراج عقیدت پیش کرناہے مسلم لیگ ن آزادکشمیرکی حکومت نے بیشترسڑکات کی ری کنڈیشنگ کاآغازکرکے عوام کوانتخابات میںاپنی کمٹمنٹ کونبھایاہے ماضی میںحکمرانوںنے لوٹ مارکے سواتعمیروترقی کے لیے کچھ کام نہیںکیاحکومت کی ایک سالہ کارکردگی مثالی ہے این ٹی ایس کانفاذپی ایس سی کے دیانتداربورڈکی تشکیل کی وجہ سے آج غریب مزدورکاتعلیم یافتہ بیٹاروزگارحاصل کرنے میںآسانی محسوس کررہاہے حکومت کی ایک سالہ کارکردگی سب کے سامنے ہے وزیراعظم انفراسٹرکچرپروگرام سے دیہی علاقوں کی ترقی واضح نظرآرہی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے میڈیانمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ ریاست کے اندرایک سال میںگڈگورننس،میرٹ، قانون وآئین کی حکمرانی،بے روزگاری کے خاتمے ،این ٹی ایس کے نفاذ،پی ایس سی کی ازسرنوتشکیل،ہسپتالوںمیںمفت ادویات کی فراہمی اوروزیراعظم آزادکشمیرکے خصوصی فنڈزسے کروڑوں روپے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے ذریعے شفاف طریقے سے خرچ کئے گئے جوکہ تاریخ حصہ ہیںمسلم لیگ ن آزادکشمیرکی حکومت نے سڑکات کی خستہ حالی کودورکرنے کے لیے ری کنڈیشنگ کاجوکام شروع کیاہے اس سے آزادکشمیرکے لوگوںکی سفری مشکلات کم ہونگی انہوںنے کہاکہ کنٹرول لائن پرماضی میںسڑکات کے جومنصوبہ جات شروع ہوئے تھے حکومت انہیںترجیح بنیادوںپرپایہ تکمیل تک پہنچائے گی ۔

متعلقہ عنوان :