چینی ساحل پر دوجہاز ٹکرا گئے ،

3افراد ہلاک ،6لاپتہ حادثے کے بعد ایک مال بردار جہاز پانی میں غرق ہو گیا

ہفتہ 19 اگست 2017 15:21

چینی ساحل پر دوجہاز ٹکرا گئے ،
فزہو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) مشرقی چین کے صوبہ فوجیان کے ساحل پر دوجہازوں کے آپس میں ٹکرانے سے 3افراد ہلاک ،6لاپتہ ہو گئے ، یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے پانچ بجے پیش آیا جب دو مال بردار جہاز ایک دھماکے ساتھ آپس میں ٹکرا گئے ، جس کے نتیجے میں 13افراد پانی میں جا گرے ، ریسکیو ٹیموں نے موقعہ پر پہنچ کر 4افراد کو نکال لیا جبکہ 3لاشیں بھی بازیاب کی گئیں تا ہم 6افراد ابھی تک لاپتہ ہیں ،یہ دونوں مال بردار جہاز شمالی چین کے صوبہ ہیبی اور مشرقی چین کے صوبے انہوئی کی کمپنیوں سے تعلق رکھتے تھے ، انہوئی سے تعلق رکھنے والا مال بردار جہاز زن ڈانگ یوآن حادثے کے بعد پانی میں ڈوب گیا ۔

متعلقہ عنوان :