کراچی، شرجیل میمن و دیگر ملزمان کی احتساب عدالت میں پیشی

ہفتہ 19 اگست 2017 15:17

کراچی، شرجیل میمن و دیگر ملزمان کی احتساب عدالت میں پیشی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2017ء) سندھ کے سابق وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن کے خلاف 5 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق نیب ریفرنس میں کراچی کی احتساب عدالت نے نیب کو 16 اگست کے لیے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب روپے سے زائد کے کرپشن ریفرنس میں ہفتہ کو سابق وزیراطلاعات شرجیل میمن و دیگر ملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

دوران سماعت ملزم عاصم کے وکیل کی جانب سے درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ وفاقی و صوبائی وزارت اطلاعات کے نمائندوں کوعدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا جائے تاکہ اشتہارات کے ریٹ کے حوالے سے عدالت کو بتایا جائے۔درخواست گزار کے مطابق ٹی وی چینلز کے اشتہارات کے حوالے سے ابھی تک کوئی پالیسی نہیں ہے۔عدالت نے نیب کونوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :