سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے پریس کانفرنس کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 19 اگست 2017 14:40

سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے پریس کانفرنس کا اعلان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 اگست 2017ء) : سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے پریس کانفرنس کا اعلان کر دیا ہے ۔ چودھری نثار علی خان کل شام 5 بجے پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق پریس کانفرنس پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ہو گی۔ ذرائع کے مطابق چودھری نثار علی خان پریس کانفرنس میں اپنی کارکردگی پر بات کریں گے اور پرویز رشید کی جانب سے کی گئی تنقید کا جواب بھی دیں گے۔

متعلقہ عنوان :