فیصل آباد میں لاہور ہائی کورٹ بینچ کے قیام کیلئے وکلاء کی مکمل ہڑتال

ہفتہ 19 اگست 2017 14:57

فیصل آباد میں لاہور ہائی کورٹ بینچ کے قیام کیلئے وکلاء کی مکمل ہڑتال
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2017ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد کی اپیل پر فیصل آباد میں لاہور ہائی کورٹ بینچ کے قیام کیلئے وکلاء نے ہفتے کو مکمل ہڑتال کی اورعدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی۔ ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد کے ترجمان نے کہا کہ جب تک فیصل آباد میں لاہور ہائی کورٹ کے بینچ کا قیام عمل میں نہیں آ جاتا اس وقت تک ان کا احتجاج جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :