کراچی رہائش کے لحاظ سے دنیا کا چھٹا بدترین شہر قرار

ہفتہ 19 اگست 2017 14:49

کراچی رہائش کے لحاظ سے دنیا کا چھٹا بدترین شہر قرار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2017ء) عالمی ادارے اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی تازہ ترین رپورٹ میں کراچی کو رہائش اختیار کرنے کے لحاظ سے چھٹا بدترین شہر قرار دیا گیا ہے جبکہ آسٹریلوی شہر میلبورن نے بہترین زندگی گزارنے کی فہرست میں اول نمبر حاصل کیا ہے۔برطانوی ادارے اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ نے ایک رپورٹ جاری کی ہے، جس میں رہائش کے لیے دنیا کے بہترین اور بدترین شہروں کو فہرست ترتیب دی ہیں، یہ درجہ بندی دنیا بھر کے 140 شہروں کو 100 میں سے نمبر دیتی ہے، جو صحت، تعلیم، بنیادی ڈھانچے، امن و امان اور دہشت گردی کے خطرے کے لحاظ سے دیئے جاتے ہیں۔

اکانومسٹ انٹیلیجنس یونٹ نے بھی گندگی کے ڈھیر شہر کراچی کو دنیا کے ناقابل رہائش 10بدترین شہروں کی فہرست میں شامل کر لیا۔

(جاری ہے)

ایک سو چالیس بڑے شہروں کی لسٹ میں کراچی کا 134 نمبر ہے۔مزید شرمندگی کی بات یہ ہے کہ بھارت کے تمام شہروں کی حالت شہر قائد سے بہتر ہے۔ای آئی یو کی جانب سے یہ فہرست شہر کے انفراسٹرکچر، سماجی ماحول، تعلیمی اور طبی سہولیات کے انڈیکس کو سامنے رکھ کر مرتب کی جاتی ہے۔

بد ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر دمشق ، دوسرے پر لاگوس اورتیسرے نمبر پرطرابلس ہیں، بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کا چوتھا نمبر ہے جبکہ رہائشی سہولیات کے حوالے سے بدترین شہروں کی فہرست میں کراچی چھٹے نمبر پر آگیا اور ہرارے، ڈوآلہ بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔فہرست میں بہترین شہروں میں ملبورن، ویانا، وینکور، ٹورنٹو، کیلگری، ایڈیلیڈ، پرتھ، آکلینڈ، ہیلسنکی اور ہیمبرگ ہیں۔

متعلقہ عنوان :