سندھ میں نجی شعبے کے پہلے تعلیمی بورڈ کے قیام کا بل جلد اسمبلی میں پیش کیاجائے گا

ہفتہ 19 اگست 2017 14:44

سندھ میں نجی شعبے کے پہلے تعلیمی بورڈ کے قیام کا بل جلد اسمبلی میں پیش ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2017ء) سندھ میں نجی شعبے کا پہلا تعلیمی بورڈ کیلئے جلد اسمبلی میں بل پیش کیا جائے گا۔ اس سے قبل وفاقی حکومت جنرل پرویز مشرف کے دور میں نجی شعبہ میں آغا خان یونیورسٹی بورڈ قائم کرنے کی منظوری دے چکی ہے لیکن سندھ پہلا صوبہ ہوگا جہاں صوبائی سطح پر تعلیمی بورڈ قائم کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں پیر 21 اگست کو ایڈیشنل سکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈ رفیق احمد بلڑو کی زیر صدارت وزیر اعلی ہائوس میں اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں نجی بورڈ کے قانون کا جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد محکمہ قانون اس بل کا قانونی پہلوئوں کا جائزہ لے گا جس کے بعد یہ قانون منظوری کیلئے اسمبلی میں پیش کیاجائے گا۔

قانون کی منظوری کے نتیجے میں ضیا ء الدین یونیورسٹی بورڈ آف ہائر سیکنڈری ایجوکیشن؛ میٹرک اور انٹر کے امتحانات لے سکے گی اور اسے نجی کے ساتھ سرکاری اسکولوں اور کالجوں کو بھی الحاق دینے کا اختیار حاصل ہوگا اس بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر عاصم حسین ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :