کراچی،185ملین ڈالرز کرپشن ریفرنس ،

نیشنل بینک کے سابق صدر علی رضا و دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، سماعت29اگست تک ملتوی

ہفتہ 19 اگست 2017 14:44

کراچی،185ملین ڈالرز کرپشن ریفرنس ،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2017ء) کراچی کی احتساب عدالت نے 185 ملین ڈالرز کرپشن ریفرنس میں نیشنل بینک کے سابق صدر علی رضا اور دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت29اگست تک ملتوی کردی ہے ۔ہفتہ کو کراچی کی احتساب عدالت میں نیشنل بینک میں 185 ملین ڈالرز کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر نیب کی جانب سے رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔

(جاری ہے)

نیب حکام کے مطابق ملزمان نے اختیارات کاناجائز استعمال کرتے ہوئے خلاف قانون لوگوں کو غیر ضروری قرضہ جات جاری کئیے گئے۔ملزمان نے بنگلہ دیش میں واقع نیشنل بینک کی شاخوں میں فراڈ بھی کیا۔نیب کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ کرپشن کیس میں ملوث ملزمان میں بنگلہ دیشی ملزم بھی شامل ہیں جس کی گرفتاری کے لئے سارک ممالک کو خط لکھ دیا گیا ہے جبکہ دیگر 16 ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کے لئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔نیب کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ 185 ملین ڈالرز کرپشن نیشنل بینک کے سابق صدر سمیت دو ملزمان نے اپنی ضمانت کرا رکھی ہیں، عدالت نے نیب کے تفتیشی افسر کا جواب سننے کے بعد کیس کی سماعت 29 اگست تک ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :