اشتعال انگیز تقریر ،ْ بانی ایم کیو ایم سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

انسداد دہشتگردی کی عدالت میں آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائیگی

ہفتہ 19 اگست 2017 14:39

اشتعال انگیز تقریر ،ْ بانی ایم کیو ایم سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں کے وارنٹ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2017ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر سے متعلق مقدمات میں بانی ایم کیو ایم سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے مسلسل عدم پیشی پر ایم کیو ایم کے بانی اور خالد مقبول صدیقی سمیت دیگر کے وارنٹ جاری کردیئے ،ْ فاروق ستار اور عامر خان کی عبوری ضمانت میں 14ستمبر تک توسیع کردی۔عدالت نے فاروق ستار ،مئیر کراچی سمیت تمام ملزمان کو مقدمات کی نقول فراہم کردی ،ْآئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :