رستم، پاک آرمی اورپولیس کاتھانہ سٹی کی حدودمیںمشترکہ سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن،

ایک اشتہاری سمیت 18 مشتبہ افراد زیر حراست ان رجسٹرڈکرایہ دارں کے خلاف مقدمات درج، اسلحہ بھی برآمد

ہفتہ 19 اگست 2017 14:34

رستم، پاک آرمی اورپولیس کاتھانہ سٹی کی حدودمیںمشترکہ سرچ اینڈ اسٹرائیک ..
رستم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2017ء) پاک آرمی اورپولیس کاتھانہ سٹی کے حدودمی ںمشترکہ سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن۔ایک مجرم اشتہاری سمیت 18 مشتبہ افراد زیر حراست۔14 ان رجسٹرڈکرایہ دارں کے خلاف مقدمات درج، اسلحہ بھی برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد کی خصوصی ہدایت پرایس پی آپریشن عبد الرؤف بابر کی نگرانی میںڈی ایس پی سٹی سرکل خالد خان کے ہمراہ پاک آرمی، سرکل ایس ایچ اوز ،پولیس نفری RRF سکواڈ،ایلیٹ فورس،بم ڈسپوزل سکواڈ اور لیڈیز پولیس ،سپیشل برانچ اور ڈی ایس بی مردان نے اس کامیاب سرچ آپریشن میں بھرپورحصہ لیا ۔

تھانہ سٹی کے ملحقہ علاقہ جان آباد ٹاؤن میںسرچ آپریشن ہوکر مشتبہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپے لگا ئے گئے جس میںایک مجرم اشتہاری سمیت18مشتبہ افراد زیر حراست میں لیے گئے، آپریشن کے دوران200مکانات چیک کئے گئے جس میں14 غیر رجسٹرڈ کرایہ دارں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔آپریشن کے دوران 01رائفل ،06پستول اور70 عدد کارتوس بھی برآمد کئے گئے۔ پولیس نے جدید سائنسی آلات کے ذریعی40موٹر سائیکلوں،65گاڑیوں اور120 افرادکا ڈیٹا چیک کیا۔ جس میں15افراد کو زیر دفعہ 107/151 اور 03 افراد کو زیر دفعہ55/109کے تحت گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :