سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کے باعث نواز شریف لالہ موسیٰ ، وزیر آباد نہ جا سکے

ہفتہ 19 اگست 2017 14:34

سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کے باعث نواز شریف لالہ موسیٰ ، وزیر آباد نہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2017ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کے باعث لالہ موسیٰ اور وزیر آباد نہ جا سکے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے اسلام آباد سے لاہور آتے ہوئے استقبالیہ ریلی میں شریک گاڑی کے نیچے آ کر جاں بحق ہونے والے بچے کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیلئے لالہ موسیٰ جبکہ واپسی پر وزیر آباد میں کارکنوں سے خطاب کرنا تھا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کو دونوں مقامات کیلئے سکیورٹی کلیئرنس نہیںمل سکی جس کے باعث انہوں نے اپنا دورہ ملتوی کر دیا۔بتایاگیاہے کہ مقامی انتظامیہ کی طرف سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی آمد کے پیش نظر دونوں مقامات پر سکیورٹی سمیت تمام انتظامات کو حتمی شکل دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :