لوگوں کا کردار کے نام سے جاننا اداکار کی کامیابی ہوتی ہے ، ) بالی وڈ اداکار ورون شرما

ہفتہ 19 اگست 2017 14:14

لوگوں کا کردار کے نام سے جاننا اداکار کی کامیابی ہوتی ہے ، ) بالی وڈ ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2017ء) بالی وڈ اداکار ورون شرما نے کہا ہے کہ ایک اداکار کی سب سے بڑی کامیابی یہ ہوتی ہے کہ لوگ اسے اس کے کردار کے نام سے جانیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار ورون شرما نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا ہے کہ لوگ انہیں فلم فقرے میں کردار چوچا کے نام سے جانتے ہیں ان کے خیال میں ایک اداکار کی سب سے بڑی کامیابی یہ ہوتی ہے کہ لوگ اسے اس کے کردار کے نام سے جانیں۔

انہیں خوشی ہے کہ انہیں کیرئیر کے آغاز پر ہی یہ اعزاز حاصل ہو گیا،اداکار نے بتایا کہ کامیڈی فلموں میں وہ ہمیشہ کام کرتے رہیں گے کیونکہ ایسی فلمیں ان کی پسندیدہ ہیں لیکن اس کے ساتھ وہ سنجیدہ ودیگر طرز کے بھی کردار نبھائیں گے تاکہ ان پر مخصوص کردار کی چھاپ نہ لگ جائے،اداکار فلم فقرے کی سیکوئل فلم فقرے ٹو کا بھی حصہ ہوں گے،فلم کی عکسبندی جلد ہی مکمل کر لی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :