غیر ذمہ دار انہ بیانات وزیر اعظم نے طلال چوہدری کو جھاڑ دیا

وزیرداخلہ نے وزیراعظم سے طلال چوہدری کی شکایت کی تھی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 19 اگست 2017 13:56

غیر ذمہ دار انہ بیانات وزیر اعظم نے طلال چوہدری کو جھاڑ دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 اگست 2017ء) :وزیراعظم شاہد خان عباسی نے وزیرداخلہ احسن اقبال کے مطالبے پر وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کو غیر ذمہ دارانہ بیان بازی پر شٹ اپ کال دے دی۔ ذرائع کے مطابق احسن اقبال نے شاہد خاقان عباسی سے طلال چوہدری کو وزیرمملکت داخلہ کو قلمدان دینے پر شدید احتجاج کیا اور عہدے سے ہٹانے کا بھی مطالبہ کیا ۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ نے طلال چوہدری کے غیر ذمہ دار بیانات ، اپوزیشن پر بلاوجہ الزام تراشی اور غیر سنجیدہ رویہ پر شدید تنقید کی ۔ ان کا موقف تھا کہ وزارت داخلہ ذمہ دار وزارت ہے جو ملک میں امن امان کی صورت حال کی بہتری اور اور دہشتگردی کے قلع قمع کیلئے سرگرم ہے، طلال چوہدری کے غیربیانات کی وجہ مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ وزیراعظم نے نے وزیرداخلہ کو یقین دہانی کرائی کہ طلال چوہدری آئندہ بیان بازی نہیں کریں گے ،ان کی بہتر تربیت سینئرز کی ذمہ داری ہے ۔ طلال چوہدری وزیراعظم کی طرف سے دی جانے والی شٹ اپ کال کے بعد بلاوجہ بیان بازی سے اجتناب کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :