قومی اسمبلی نے جسٹس آصف کھوسہ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی تردید کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 19 اگست 2017 13:54

قومی اسمبلی  نے جسٹس آصف کھوسہ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی تردید کر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 اگست 2017ء) : قومی اسمبلی نے جسٹس آصف سعید کھوسہ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی تردید کر دی ۔اسمبلی ذرائع کے مطابق جسٹس آصف سعید کھوسہ کے خلاف کوئی ریفرنس تیار نہیں کیا گیا ۔کوئی بھی ریفرنس تیار کر کے محکمہ قانون کو بھیجا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے سپریم جوڈیشل کونسل کو لکوئی ریفرنس نہیں بھیجا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ قانون کو اسمبلی سیکرٹریٹ سے کوئی مسودہ موصول نہیں ہوا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل میڈیا پر خبر آئی تھی کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس آصف سعید کھوسہ کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :