خورشید احمد شاہ نے بلاول بھٹو کو سکھر کی تاریخ و ثقافت پر لکھی گئی انگریزی کتاب " نسٹلجیا تھنگز پاسٹ" پیش کی

بلاول بھٹو کی کتاب کی طباعت اور زبان کی فصاحت کی تعریف، اس طرح کی کاوش پاکستان کی خوبصورت تاریخ و ثقافت کو محفوظ کرنے میں معاون ثابت ہوگی،چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری

ہفتہ 19 اگست 2017 13:42

خورشید احمد شاہ نے بلاول بھٹو کو سکھر کی تاریخ و ثقافت پر لکھی گئی انگریزی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو سکھر کی تاریخ و ثقافت پر مومن بلو کی انگریزی زبان میں لکھی گئی کتاب " نسٹلجیا تھنگز پاسٹ" پیش کی۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو نے کتاب کی طباعت اور زبان کی فصاحت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کاوش پاکستان کی خوبصورت تاریخ و ثقافت کو محفوظ کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔ اپوزیشن لیڈر نے بتایا کہ سکھر سندھ کے قدیم ترین شہروں میں سے ایک ہے اور بدھ مت کے دور سے لیکر عربوں کی حکمرانی اور بعد کے ادوار کی تاریخ کا امین ہے اور اس کی ثقافتی اور تاریخی اہمیت کو اس کتاب میں بھرپور طریقے سے اجاگر کیا گیا ہے۔