امریکہ جنوبی ایشیاء جائزے میں پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف اور افغان امن کوششوں کو اہمیت دے،وزیر اعظم

ہفتہ 19 اگست 2017 13:42

امریکہ جنوبی ایشیاء جائزے میں پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف اور افغان ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے افغانستان میں داعش کی بڑھتی ہوئی موجودگی پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن پاکستان کیلئے بہت ضروری ہے کیونکہ افغانستان میں تنازعات سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا ، کئی دھائیوں سے پچاس لاکھ سے زائد مہاجرئین پاکستان میں رہ رہے ہیں، پاکستان افغانستان کی ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہے، افغانستان میں داعش کی موجودگی ہمسایہ ممالک کیلئے خطرہ ہے، امریکہ میں جنوبی ایشیاء پر جائزے میں پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف اور افغانستان میں امن کی کوششوں کو اہمیت دے،جنرل ووٹل نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت کی نظر سے دیکھتا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بڑا کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے پاکستان کے 2 رو زہ دورہ پر آئے امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جوزف ووٹل کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی جس میں پاک امریکہ تعلقات ‘ باہمی تعاون اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف‘ وزیر دفاع خرم دستگیر ‘ قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ ‘ خارجہ سیکرٹری تہمینہ جنجوعہ بھی موجود تھیں۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ افغانستان میں امن پاکستان کیلئے بہت ضروری ہے کیونکہ افغانستان میں تنازعات سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ کئی دھائیوں سے پچاس لاکھ سے زائد مہاجرئین پاکستان میں رہ رہے ہیں۔ پاکستان افغانستان کی ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے افغانستان میں داعش کی بڑھتی ہوئی موجودگی پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں داعش کی موجودگی ہمسایہ ممالک کیلئے خطرہ ہے۔

جنرل ووٹل نے اس موقع پر کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت کی نظر سے دیکھتا ہے۔انہوں نے افغانستان میں پاکستان کی امن بحالی کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بڑا کردار ادا کیا ہے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی فورسز کی موجودگی اور کشمیری عوام کے استحصال پر تحفظات کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ خطے میں امن کیلئے مل کر کوششیں کرنی ہوں گی۔ انہوں نے اس بات پر زو ر دیاکہ امریکہ میں جنوبی ایشیاء پر جائزے میں پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف اور افغانستان میں امن کی کوششوں کو اہمیت دے۔