چین ، مڈغاسکر میں پانی کی فراہمی کیلئے 200کنویں تعمیر کریگا

ان علاقوں میں صرف 28فیصد شہریوں کو پینے کا صاف پانی میسر ہے ، وزیر پانی و توانائی حکومت 2030ء تک 67فیصد شہریوں کو صاف پانی فراہم کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے

ہفتہ 19 اگست 2017 13:36

چین ، مڈغاسکر میں پانی کی فراہمی کیلئے 200کنویں تعمیر کریگا
انتانانا ریوو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) چین مڈغاسکر میں شہریوں کو پانی فراہم کرنے کیلئے 200کنویں تعمیر کرے گا ، یہ کنویں جنوبی مغربی مڈغاسکر کے دو علاقوں میں تعمیر کئے جائیں گے جہاں شہری پینے کے پانی کی کمی شکار ہیں ۔یہ بات مڈغاسکر کے وزیر پانی و توانائی نے گذشتہ روز یہاں انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں منصوبے پر دستخطوں کی تقریب کے دوران بتائی ہے ۔

(جاری ہے)

مڈغاسکر کی حکومت پائیدار ترقی کے مقاصد کے فریم ورک میں 2030ء تک 67فیصد شہریوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے،چینی ایجنسی کے نمائندے آئی ین فینگ نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل کے بعد اس علاقے میں عوام کو پینے کے صاف پانی میسر ہو گا اور پانی کی کمی بڑی حد تک دور ہو جائے گی ،یہاں کے اٹھائیس فیصد عوام کو اس وقت پینے کا صاف پانی حاصل ہورہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :