چینی کمپنی بولیویا میں بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ مکمل کر یگی

منصوبے پر550ملین ڈ الر لاگت آئیگی ، چار سال میں مکمل ہو گا تکمیل کے بعد 279.9میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ کو فراہم کی جائیگی ،وزیر توانائی بولیویا

ہفتہ 19 اگست 2017 13:36

چینی کمپنی بولیویا میں بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ مکمل کر یگی
لاپاز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) چینی کمپنی سنوئی ہائیڈرو بولیویا میں ہائیڈرو الیکٹرک ڈیم تعمیر کرے گی ، اس سلسلے میں اس نے ٹینڈر حاصل کر لیا ہے ، چینی کمپنی کی بولیویا میں یہ دوسری کامیابی ہے ، اس سے پہلے بھی وہ ایک منصوبے کا ٹینڈر حاصل کر چکی ہے ، یہ ڈیم چار سال میں مکمل ہو گا ، اس پر 550ملین امریکی ڈالر لاگت آئے گی اور یہ اپنی تکمیل کے بعد 279.9میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ کو فراہم کرے گا ، ڈیم کی تعمیر 190ملین ڈالر کی رقم جاری کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات بولیویا کے وزیر توانائی رافیل الارکن نے گذشتہ روز بتائی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت دو ہائیڈروالیکٹرک پاور پلانٹس تعمیر کیا جائینگے ان میں سے ایک سے 188.62میگاواٹ اور دوسرے سے 64میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی ، یہ پانی سے بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ ہے ، اس منصوبے کیلئے پانی قریبی دریا سے فراہم کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :