5 ارب روپے کی کرپشن:شرجیل میمن کو 16 ستمبر کے لیے نوٹس جاری

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 19 اگست 2017 13:23

5 ارب روپے کی کرپشن:شرجیل میمن کو 16 ستمبر کے لیے نوٹس جاری
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اگست۔2017ء) سندھ کے سابق وزیراطلاعات شرجیل میمن کے خلاف 5 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق نیب ریفرنس میں کراچی کی احتساب عدالت نے نیب کو 16 ستمبر کے لیے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب روپے سے زائد کے کرپشن ریفرنس میں سابق وزیراطلاعات شرجیل میمن و دیگر ملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

دوران سماعت ملزم عاصم کے وکیل کی جانب سے درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ وفاقی و صوبائی وزارت اطلاعات کے نمائندوں کوعدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا جائے تاکہ اشتہارات کے ریٹ کے حوالے سے عدالت کو بتایا جائے۔درخواست گزار کے مطابق ٹی وی چینلز کے اشتہارات کے حوالے سے ابھی تک کوئی پالیسی نہیں ہے۔عدالت نے نیب کو 16 ستمبر کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :