فلپائن میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری ،مزید 13اسمگلر ہلاک

کارروائی کے دوران 100 سے زائد جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ،درجنوں خطرناک ہتھیار بھی برآمد

ہفتہ 19 اگست 2017 13:19

فلپائن میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری ،مزید 13اسمگلر ہلاک
منیلا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2017ء) فلپائن میں منشیات کے خلاف مہم جاری ہے۔ پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 منشیات فروشوں کو ہلاک کردیا۔جرمن ریڈیو کے مطابق یہ مہم صدر ڑوڈریگو ڈوٹرٹے کے سخت احکامات کے تحت چلائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس کارروائی کے دوران 100 سے زائد جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ چھاپوں میں پولیس نے صوبے بولاکان سے درجنوں ہتھیار بھی قبضے میں لیے۔پولیس کے صوبائی سربراہ رومیو کارمت کا کہناتھا کہ ہم نے بڑا آپریشن کیا، جس میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد ماضی کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔صدر ڈوٹرٹے کی منشیات کے خلاف مہم میں پچھلے سال 30 جون سے اب تک ہزاروں افراد مارے جا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :