ڈونلڈ ٹرمپ کا عدالتوں سے دہشتگردی کیخلاف کھلی چھوٹ کا مطالبہ

ڈیموکریٹس نے عدالتوں کے ذریعے ملکی سلامتی کو خطرے میں ڈالا،ٹرمپ کا الزام

ہفتہ 19 اگست 2017 13:19

ڈونلڈ ٹرمپ کا عدالتوں سے دہشتگردی کیخلاف کھلی چھوٹ کا مطالبہ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے عدالتوں سے کھلی چھوٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ شدت پسندوں کو ہر حال میں روکنا ہو گا۔

(جاری ہے)

پالیسیوں میں سختی ناگزیر ہے، اس لیے عدالتیں تحفظ کا حق واپس دے دیں۔غیرلکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ہوم لینڈ سیکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ہائی الرٹ ہیں۔ انہوں نے ڈیموکریٹس پر ملکی سلامتی کو عدالتوں کے ذریعے خطرے میں ڈالنے کا الزام بھی لگایا۔

متعلقہ عنوان :