قومی اسمبلی سیکریٹریٹ اوراٹارنی جنرل نے جسٹس آصف سعید کھوسہ کے خلاف ریفرنس کی خبروں کی تردید کردی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 19 اگست 2017 13:05

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ اوراٹارنی جنرل نے جسٹس آصف سعید کھوسہ کے خلاف ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اگست۔2017ء) اٹارنی جنرل پاکستان اشتر اوصاف نے جسٹس آصف سعید کھوسہ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کوئی ریفرنس دائر نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ایسا کوئی ریفررنس دائرنہیں کیا گیا اور نہ ہی بطور اٹارنی جنرل ان کے علم میں ایسی کوئی بات ہے-انہوں نے خبرکی پرزورتردیدکرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی لیگل ٹیم اور وزارت قانون اس معاملے سے مکمل طور پر لاعلم اور لاتعلق ہے-دوسری جانب قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے بھی اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے جسٹس آصف سعید کھوسہ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی خبروں سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جسٹس آصف سعید کھوسہ کے خلاف کوئی ریفرنس تیار ہی نہیں ہوا۔

اسمبلی ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئی بھی ریفرنس تیارکرکے محکمہ قانون کو بھیجا جاتا ہے،محکمہ قانون کواسمبلی سیکرٹیریٹ سے کوئی مسودہ نہیں بھیجا گیا۔